وزیراعظم کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے، شبلی فراز

0 178

قوم کو اپنا ویژن پہنچایا، طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے، شبلی فراز
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انہوں نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا، اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے،یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.