بلوچستان کے 17 اضلاع میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت کی اجازت

حکومت نے پابندی مشروط طور پر ختم کردی، اب ہر خرید و فروخت کا ڈیجیٹل ریکارڈ لازمی ہوگا۔

0 13

بلوچستان حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت پر عائد پابندی مشروط طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت کھاد کے ڈیلروں کو خرید و فروخت کا ریکارڈ ڈیجیٹل نظام (PTTS) میں درج کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں لائسنس کی منسوخی بھی شامل ہے۔

اس فیصلے کا مقصد کھاد کی خرید و فروخت کو منظم بنانا اور اس کی ترسیل و تقسیم کا ریکارڈ محفوظ رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.