بلوچستان کے 7اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے

0 155

کوئٹہ (امروز نیوز)
آئندہ تین دن کے دوران بلوچستان کے 7اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ضلع قلات، خضدار، نصیرآباد، لسبیلہ، جعفر آباد، صحبت پور اور جھل مگسی میںتمام تر حفاظتی اقدامات کرلیئے ہیں،

کسی بھی آفت سے نمٹنے کےلئے ڈویژنل عملے کو امدادی اشیاءروانہ کردیئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل

ماہی گیروں کو گہرے سمندر،برساتی نالوں ، سیاحتی مقامات اورنہروں کے قریب شہریوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز رابطے میں ہیں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کا عملہ تیار ہے،

بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے, ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

گہرے سمندر ، ندیوں اور ڈیموں کے قریب عوامی پکنک کے مقامات بند کردیئے جائیں, ڈپٹی کمشنر کو ہدایت

Leave A Reply

Your email address will not be published.