ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا۔
ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ کاروباری روز کے دوران (یعنی 29 جون سے 3 جولائی تک) امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہوا جبکہ 29 جون کو امریکی ڈالر 168 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 166.21 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران پاکستان کو عالمی اداروں کی طرف سے تین ارب ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوئی تھی، یہ رقم چینی بینکوں، عالمی بینک سمیت دیگر اداروں کی طرف سے بھیجی گئی تھی جس کے باعث ملکی روپیہ بہتری کی طرف گامزن تھا۔
مسلسل پانچ کاروباری سیشنز میں بہتری کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بہتری دیکھنے میں آئی ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 51 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔