انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چار رکنی سکیورٹی وفد کاقذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

2 181

ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے سکیورٹی وفد کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی کا دورہ کرایا
لاہورانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چار رکنی سکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کر کے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔

چار رکنی وفد نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بھی سہولیات کا جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے سکیورٹی وفد کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی کا دورہ کروایا۔سکیورٹی وفد میں رچرڈ سنوبال، رابرٹ لینچ، جان کار اور رگ ڈکیسن شامل تھے۔اس سے قبل مہمان وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.