ماہر علم نجوم نے عمران خان سے متعلق کیا بتایا؟ شیخ رشید کا انکشاف

2 205

اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ایک ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھرگرنے والا تھا لیکن عمران خان کوہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گرگیا۔شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.