پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

0 103

اسلام آباد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں متوقع اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔وسط جون سے پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لٹرتک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول 1 روپے 12 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے ، مٹی کا تیل 4 روپے 16 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 13 پیسے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.