ضلع کیچ کے علاقے ہوشا ب میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے بچوں کے لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دے دیا
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) ضلع کیچ کے علاقے ہوشا ب میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ کے ریڈزون کے باہر دھرنا دے دیا، واقعہ کی تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے
جن کے لواحقین نے کیچ کی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کوئٹہ کی طرف مارچ کیا اور بدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے لواحقین نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ریڈ زون کے باہر دھرنا دے دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کو سامنے لا یا جائے
اور کاروائی کی جائے بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئی جو رات گئے تک جاری رہے ۔