ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،وزیراعظم کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

0 101

اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،عالمی برادری، اقوام متحدہ سے جنگ روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.