"ثنا یوسف کا "قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا اور گاڑی کا۔ ۔ ۔” تہلکہ خیز دعویٰ

0 101

اسلام آباد نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے جسے اسلام آباد میں منتقل کیاگیا اور وہ بھی ایک ٹک ٹاکر بتایاجارہاہے ، اب اس بارے میں صحافی رضوان غلزئی نے بھی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی نے لکھا کہ "ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا مبینہ قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا، گاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا،وہ ثنا کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر جی 13 پہنچا تو ثنا نے ملنے سے انکار کر دیا، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ نہ ملنے کا رنج تھا”۔
یادرہے کہ ثنا یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی ہے اور مقتولہ کے والد نے اپیل کی ہے کہ پولیس تحقیقات کرے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے، وہ امن پسند لوگ ہیں اور کسی سے دشمنی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.