دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا

0 100

میرانشاہ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.