حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

0 100

لاہور حکومت پنجاب نے تمام صوبائی تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے،بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا لیکن بڑھتی گرمی کے پیش نظر اس میں معمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.