غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی

0 106

لاہور پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان کو 2 سال کے لیے بین کر دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی، اب ان پردوسال تک تھیٹرپرپرفارم کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.