سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

0 103

کراچی ماڑی انرجیز نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس ذخائر سجاول بلاک میں گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں دریافت ہوئے، جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

گیس کے ذخائر کی رسائی کیلئے 64 انچ قطر کی گیس پائپ لائن استعمال کی گئی، ماڑی انرجیزکا کہنا ہے کہ گیس کا ویل ہیڈ فلونگ پریشر 1482.5 اور بہاؤ 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.