عوام کو کرونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ ضیاہ لانگو

0 133

کوئٹہ (امروز نیوز)

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کو کرونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وہ وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر اپنا اور منسلک اسٹاف کا خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ غیر ضروری طور پر قرنطینہ و آئسولیشن مراکز کا دورہ نہ کریں صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مجھے مختلف مراکز میں جاکر حکومتی اقدامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور میں خود بھی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروا چکا ہوں الحمدللہ احتیاطی تدابیر کی بدولت میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے انہوں نے کہا کہ احتیاط کرنے اور کرونا ٹیسٹ کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وائرس سے خود کو محفوظ رکھ سکوں اور اپنے ورکرز کو بھی اس خطرناک وائرس سے بچا سکوں صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں عوام سے ایک بار پھر پر زور اپیل کی کہ وہ کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرے اور خصوصاً سماجی فاصلے کو یقینی بنائے اور غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی اس حوالے سے کسی مشکل سے دوچار نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.